منگلورو 15/جنوری (ایس او نیوز)منگلورو دیہی پولیس نے ویلاچیل کے مقام پر ایک کالج کے قریب تین طالب علموں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے نشے کے لئے گانجہ استعمال کیا ہے۔
گرفتار شد ہ طالب علموں کے نام ایمانیش، ششی کرن اورپراکتیش بتائے جاتے ہیں اور ان سب کی عمر19سال ہے۔بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مذکورہ مقام پردھاوا بولاتو یہ طالب علم وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔جب ان کا پیچھا کرکے انہیں دھرلیا گیا اور پوچھ تاچھ کی توپولیس کو یقین ہوگیا کہ ان تینوں نے گانجہ کے کش لگائے ہیں۔پھر اس کے بعد ان کا طبی معائنہ کرنے پر گانجہ کشی کی بات ثابت ہوگئی۔دیہی پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔